منگل، 14-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/22هـ (14-10-2025م)

قطر میں کام کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری؛ اپلائی کرنے کا طریقہ جانیں

14 اکتوبر, 2025 11:47

قطر میں سیکیورٹی سروسز کے شعبے میں بڑی تعداد میں نوکریوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

 دو مشہور کمپنیوں نے سیکیورٹی آفیسرز اور سیکیورٹی گارڈز کی اسامیوں پر بھرتیاں شروع کر دی ہیں۔ یہ نوکریاں تجربہ کار امیدواروں کے لیے ایک سنہری موقع ہیں جو قطر میں اچھی تنخواہ، فوائد اور مستقل روزگار کی تلاش میں ہیں۔

انٹرکانٹینینٹل ہوٹلز اینڈ ریزورٹس میں سیکیورٹی آفیسرز کی آسامیاں

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں واقع لگژری ہوٹل InterContinental Hotels & Resorts نے سیکیورٹی آفیسرز کی بھرتی کا اعلان کیا ہے۔ امیدواروں کے پاس کسی بھی شعبے میں گریجویشن کی ڈگری ہونی چاہیے۔ ساتھ ہی 2 سے 4 سال کا تجربہ ہونا ضروری ہے، خاص طور پر ہوٹلنگ یا مہمان نوازی کے شعبے میں۔

اس نوکری میں تنخواہ کے ساتھ مفت رہائش، کھانا، ہیلتھ انشورنس، چھٹیاں اور آئی ایچ جی گروپ کے اندر ترقی کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ درخواست دہندگان کو شفٹ ڈیوٹی کے لیے تیار رہنا ہوگا اور اچھی کمیونیکیشن مہارتیں ہونا ضروری ہیں۔

کیو-ٹیک الیکٹرک ڈبلیو ایل ایل کو سیکیورٹی گارڈز درکار

قطر کی مشہور الیکٹرک اور آٹو سیکٹر کمپنی Q-TEC ELECTRIC W.L.L. کو سیکیورٹی گارڈز کی ضرورت ہے۔ ان عہدوں کے لیے امیدواروں کے پاس کم از کم ڈپلومہ اور 2 سے 4 سال کا تجربہ ہونا چاہیے۔

اُمیدواروں کا انگریزی زبان پر عبور ہونا ضروری ہے، کیونکہ انہیں بولنے، پڑھنے اور لکھنے کی مہارتوں پر جانچا جائے گا۔ ساتھ ہی قابلِ منتقلی ویزا اور نو ابجیکشن سرٹیفکیٹ (NOC) درکار ہوں گے۔ فائر فائٹنگ اور فرسٹ ایڈ کی بنیادی معلومات رکھنے والے افراد کو ترجیح دی جائے گی۔

کیو-ٹیک کمپنی کی طرف سے بھی پرکشش تنخواہ، اوور ٹائم کے مواقع، میڈیکل انشورنس، چھٹیاں اور تربیتی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

درخواست دینے کا طریقہ

دلچسپی رکھنے والے امیدوار اپنی مکمل اور تازہ ترین سی وی درج ذیل ای میل ایڈریسز پر بھیج سکتے ہیں:

انٹرکانٹینینٹل ہوٹلز میں سیکیورٹی آفیسر کی نوکری کے لیے:

📧 [email protected]

کیو-ٹیک الیکٹرک میں سیکیورٹی گارڈ کی نوکری کے لیے:

📧 [email protected]

سی وی میں تعلیمی قابلیت، تجربہ اور مکمل رابطہ تفصیلات واضح طور پر درج ہونی چاہئیں۔ چونکہ یہ آسامیاں جلد پُر ہو سکتی ہیں، اس لیے امیدواروں کو جلد درخواست دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔