کویت میں رہنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

Great news has arrived for residents of Kuwait
کویت میں شہریوں کی سہولت کے لیے ایک نئی موبائل ایپلیکیشن متعارف کروائی گئی ہے۔
نئی موبائل ایپلیکیشن ایپ کا نام بلدیہ 139 رکھا گیا ہے۔ یہ ایپ کویت میونسپلٹی کی جانب سے جاری کی گئی ہے تاکہ عوامی شکایات کا فوری اور مؤثر حل نکالا جا سکے۔
کویت میونسپلٹی کے تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر محمد السندان نے بتایا کہ یہ ایپ عوام اور حکام کے درمیان براہِ راست رابطے کا ذریعہ ہے۔ اس کے ذریعے شہری کسی بھی خلاف ورزی یا مسئلے کی اطلاع فوری طور پر حکام تک پہنچا سکتے ہیں۔
ایپ میں صارفین خلاف ورزی کی جگہ کی تصویر کے ساتھ شکایت درج کرا سکتے ہیں۔ اس شکایت کو فوری میونسپل ٹیموں تک پہنچایا جاتا ہے، جو مقررہ وقت میں کارروائی کرتی ہیں۔ السندان کے مطابق شکایات کی نوعیت کے مطابق انہیں 4 گھنٹے سے لے کر 72 گھنٹوں کے اندر حل کیا جاتا ہے۔
یہ ایپ نہ صرف شکایات درج کرنے کا ذریعہ ہے بلکہ میونسپل عملے کی کارکردگی کو مانیٹر کرنے کے لیے بھی استعمال ہوتی ہے۔ افسران ایپ کے ذریعے ریئل ٹائم میں ٹیموں کی سرگرمیوں پر نظر رکھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ماہانہ کارکردگی کا ڈیٹا بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔
محمد السندان نے کہا کہ اس ایپلیکیشن کو وقتاً فوقتاً اپ ڈیٹ کیا جائے گا تاکہ عوام کو بہتر خدمات مہیا کی جا سکیں اور سسٹم کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔ یہ ایپ کویت کے شہریوں کے لیے ایک بڑا قدم ہے جو میونسپل خدمات کو آسان اور تیز بنائے گا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.