ایران نے ٹرمپ کی مذاکراتی پیشکش مسترد کرتے ہوئے اسے "متضاد اور غیر سنجیدہ” قرار دیدیا

ایران نے ٹرمپ کی مذاکراتی پیشکش مسترد کرتے ہوئے اسے "متضاد اور غیر سنجیدہ" قرار دیا
تہران: ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کو متضاد اور غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔
گزشتہ روز اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ “ایران کے لیے دوستی اور تعاون کا دروازہ ہمیشہ کھلا ہے”، تاہم تہران نے اس بیان کو امریکی پالیسیوں کے برعکس قرار دیا۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ “امریکا ایک طرف بات چیت کی بات کرتا ہے اور دوسری جانب جارحانہ اقدامات اور دباؤ کی پالیسی پر عمل کر رہا ہے، جو منافقت کے سوا کچھ نہیں۔”
ترجمان نے مزید کہا کہ واشنگٹن کا رویہ مخالفانہ اور مجرمانہ ہے، ایسے حالات میں کسی مثبت پیشرفت کی توقع نہیں کی جا سکتی۔
یاد رہے کہ چند ماہ قبل ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے دوران امریکا نے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کیے تھے۔ صدر ٹرمپ نے اس وقت دعویٰ کیا تھا کہ امریکی کارروائیوں سے ایران کی جوہری صلاحیت "مکمل طور پر تباہ” کر دی گئی ہے۔
ایران نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کا ایٹمی پروگرام صرف پرامن مقاصد کے لیے ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.