بدھ، 15-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/22هـ (14-10-2025م)

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مؤثر کردار کا ایک مرتبہ پھر اعتراف

14 اکتوبر, 2025 22:06

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مؤثر کردار کا ایک مرتبہ پھر اعتراف کیا گیا ہے جبکہ پاکستان 2026 تا 2028 کی مدت کیلئے انسانی حقوق کونسل کا ممبر منتخب ہوگیا۔

جی ٹی وی نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے نئے رکن کے طور پر پاکستان کی شمولیت پر اظہار مسرت کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا انتخاب اقوام متحدہ میں مؤثر کردار کا عکاس ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان انسانی حقوق کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گا، دنیا بھر میں انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے پاکستان کا عزم برقرار رہے گا۔

انسانی حقوق کے سر بلندی کے لیے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔