تم ایک ہی وقت امن کے صدر اور جنگ کے صدر نہیں بن سکتے؛ایران کا ٹرمپ کو جواب

تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ٹرمپ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ تم ایک ہی وقت امن کے صدر اور جنگ کے صدر نہیں بن سکتے۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ نے آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش پر تنقید کرتے ہوئے واشنگٹن پر ’ دشمنانہ اور مجرمانہ رویّے’ کا الزام عائد کیا۔
ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے یہ بیان ٹرمپ کے اسرائیلی پارلیمان میں کیے گئے اس خطاب کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے تہران کے ساتھ کسی معاہدے پر پہنچنے پر آمادگی ظاہر کی تھی۔
وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹرمپ کی امن کی اپیل اُن کے ایران کے خلاف اقدامات سے متصادم ہے۔ یہ کیسے ممکن ہے کہ ایرانی قوم کسی ایسے شخص کی طرف سے امن کی زیتون کی شاخ کو سچ مان لے جو صرف چار ماہ پہلے ایران کے گھروں اور شہری علاقوں پر بمباری میں ملوث تھا؟
انہوں نے کہا کہ کسی ایسے شخص کو ’’امن کا صدر‘‘ کہنا مشکل ہے جو لامتناہی جنگوں کو ہوا دیتا ہے اور جنگی مجرموں کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے۔ ٹرمپ یا تو امن کے صدر ہو سکتے ہیں یا جنگ کے صدر۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.