نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کوقطری وزیر کی جانب سے اہم پیغام موصول

غزہ عالمی ضمیر کا قبرستان بن چکا ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو قطری وزیر کی جانب سے اہم پیغام موصول ہوا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق قطری وزیر ڈاکٹر عبدالعزیز الخلیفہ کی جانب سے علاقائی صورتحال پراظہار خیال کیا گیا ہے جبکہ پاکستان کے امن کے لیے تعمیری کردار کو قطر کی جانب سے سراہا گیا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے قطر کے مستقل تعاون اور مثبت کردار پر شکریہ ادا کیا جبکہ قطر اور پاکستان کے درمیان علاقائی امن کے فروغ پر اتفاق ہوا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان نے خطے اور دنیا میں امن کے لیے مسلسل سفارتی کردار سامنے آرہا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.