بدھ، 15-اکتوبر،2025
بدھ 1447/04/23هـ (15-10-2025م)

پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر سیز فائر کا فیصلہ

15 اکتوبر, 2025 18:09

اسلام آباد: ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستانی حکام نے اورافغان طالبان رجیم کے درمیان طالبان کی درخواست پر سیز فائر کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق آج شام 6 بجے سے 48 گھنٹوں کیلئے عارضی طورپر سیزفائر کا فیصلہ کیا گیا ہے، تعمیری بات چیت کے ذریعے مسئلے کا مثبت حل تلاش کرنے کی مخلصانہ کوشش کرینگے۔

اس سے قبل پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان فورسز نے چار مقامات پر ہونے والے حملے کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا، جوابی کارروائی میں 15 سے 20 افغان طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ افغان طالبان نے پاک افغان فرینڈ شپ گیٹ کو تباہ کردیا، تاہم پاکستانی فورسز نے دشمن کے تمام عزائم ناکام بنا دیے۔

دوسری جانب کرم سیکٹر میں بھی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے حملے کی کوشش کو ناکام بنایا گیا، کارروائی کے دوران 8 افغان پوسٹیں اور 6 ٹینک تباہ ہوئے، جبکہ 25 سے 30 دہشت گرد ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے افغانستان پر حملے کے الزامات بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں، طالبان حکومت کا پروپیگنڈا بنیادی حقائق سے میل نہیں کھاتا۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کی جارحیت کا مؤثر، فوری اور بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے اور کسی بھی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔