بدھ، 15-اکتوبر،2025
بدھ 1447/04/23هـ (15-10-2025م)

پاکستان کے امریکا سے بڑھتے تعلقات؛ چین بھی خاموش نہ رہا، اہم بیان آ گیا

15 اکتوبر, 2025 10:13

چینی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے یقین دلایا ہے کہ اس کے امریکا کے ساتھ تعلقات سے چین کے مفادات کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان سے پریس بریفنگ کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا پاکستان امریکا کے ساتھ معدنیاتی شعبے میں تعاون کر رہا ہے؟ اس پر ترجمان نے وضاحت دی کہ پاکستان نے واضح طور پر کہا ہے کہ امریکا سے تعاون سے چین اور پاکستان کے درمیان اسٹریٹیجک تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

ترجمان نے کہا کہ بعض میڈیا ادارے جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں۔ ان رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان نے امریکا کو وہ معدنیات دکھائی ہیں جو چین کے اہم منصوبوں سے متعلق ہو سکتی ہیں۔ تاہم ترجمان نے ان تمام خبروں کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیا۔

چینی ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان کی طرف سے امریکا کو دکھائی گئی معدنیات چین کے کسی بھی منصوبے سے منسلک نہیں ہیں۔ یہ خبریں صرف پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی ایک سازش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کے تعلقات مضبوط ہیں۔ دونوں ملک سدا بہار اسٹریٹیجک شراکت دار ہیں۔ ان کی دوستی ہر مشکل وقت میں قائم رہی ہے اور آئندہ بھی قائم رہے گی۔

پاکستان اور چین کے تعلقات ماضی میں بھی عالمی دباؤ کے باوجود متاثر نہیں ہوئے۔ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی اعتماد موجود ہے۔ چین کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔