جمعرات، 16-اکتوبر،2025
جمعرات 1447/04/24هـ (16-10-2025م)

اگر حماس معاہدہ توڑے گی تو اسرائیل امریکہ کے ساتھ مل کر غزہ میں دوبارہ فوجی کارروائی کرے گا، اسرائیلی وزیرِ دفاع

16 اکتوبر, 2025 11:00

تل ابیب: اسرائیلی وزیرِ دفاع کاٹز نے کہا ہے کہ اگر حماس معاہدہ توڑے گی تو اسرائیل امریکہ کے ساتھ مل کر غزہ میں دوبارہ فوجی کارروائی کرے گا۔

اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز نے فوجی سربراہ سے ملاقات کی جس میں انہوں نے کہا کہ اس منصوبے پر عمل اسی صورت میں ہوگا جب حماس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ امن منصوبے کی شرائط پر عمل نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کے منصوبے میں تمام ہلاک یرغمالیوں کی واپسی، حماس کا غیر مسلح ہونا اور غزہ کے اندر سرنگوں کو تباہ کرنا شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر معاہدے پر مکمل عمل نہ کیا گیا تو وہ امریکا کے ساتھ مل کر غزہ میں جنگ کا دوبارہ آغاز کریں گے اور پھر حماس کا خاتمہ کیا جائے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔