جمعہ، 17-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/04/25هـ (17-10-2025م)

جنگ بندی معاہدے کے بعد اسرائیلی وزیر دفاع کا بیان سامنے آگیا

16 اکتوبر, 2025 22:36

غزہ جنگ بندی کے چند ہی دنوں میں اسرائیل اپنا اصل روپ پھر دکھانے لگا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے کھلی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ ایک بار پھر شروع ہوسکتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اگر حماس نے جنگ بندی معاہدے کی شرائط پوری نہ کرتے ہوئے تمام یرغمالیوں کی لاشیں واپس نہ کیں تو اسرائیل دوبارہ جنگ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔

انھوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حماس کے پاس اب بھی 19 اسرائیلی مغویوں کی لاشیں موجود ہیں جو واپس نہیں کی گئیں۔ معاہدے کی خلاف ورزی کی صورت میں اسرائیل کے پاس دوبارہ جنگ شروع کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچے گا۔

دوسری جانب حماس کا کہنا ہے کہ دستیاب تمام 9 لاشیں حوالے کردی ہیں لیکن بقیہ تک رسائی تک تباہ شدہ علاقوں اور ملبے کے ڈھیر کے باعث فی الحال ممکن نہیں ہو پارہی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔