جمعرات، 16-اکتوبر،2025
جمعرات 1447/04/24هـ (16-10-2025م)

متحدہ عرب امارات میں بارش کی کمی، مساجد میں نمازِ استسقاء کی ادائیگی کا اعلان

16 اکتوبر, 2025 18:00

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کی کمی کے باعث اماراتی صدر نے تمام مساجد میں نمازِ استسقاء ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ہدایت پر متحدہ عرب امارات  کی تمام مساجد میں کل بارش کے لیے “نمازِ استسقاء” ادا کی جائے گی۔

نمازِ استسقاء کل نماز جمعہ سے آدھے گھنٹے قبل ادا کی جائے گی اماراتی صدر نے اپیل کی کہ بارش کیلئے خصوصی دعا کا اہتمام  بھی کیا جائے گا۔

حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس نماز میں خلوصِ نیت اور عقیدت کے ساتھ شریک ہوں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔