جمعرات، 16-اکتوبر،2025
جمعرات 1447/04/24هـ (16-10-2025م)

روس اور شام میں قربتیں بڑھنی لگیں؛ شام روس کو فوجی اڈوں تک رسائی پررضامند

16 اکتوبر, 2025 19:37

شام میں قائم مقائم صدر احمد الشرع نے بشار الاسد کے حکومت کے خاتمے کے 10 ماہ بعد روسی صدر پیوٹن سے ماسکو میں اہم ملاقات کی ہے۔

برطانوی میڈیا بی بی سی کے مطابق ملاقات میں روسی صدرنے دونوں ملکوں کے درمیان خصوصی تعلقات بنانے کےعزم کا اعادہ کیا۔ احمد الشرع نے اہم بات کرتے ہوئے روسی صدر کو شام میں فوجی اڈوں تک رسائی دینے کے پیش کش کی۔ انہوں ںے سابق شامی صدر بشار الاسد کی ملک بدری کی درخواست بھی کی جو جلاوطنی کے بعد روس میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔

روسی صدر ویلادی میر پیوٹن نے شام میں پوری وقت صرف کرکے بشارالاسد کی حکومت بچانے کی کوشش کی تھی خاص بات یہ کہ اس وقت شام میں روس کے مدمقابل یہ احمدالشرع تھا۔

اس موقع پر روسی صدر کا کہنا تھا کہ گزشتہ دس سال میں ہم نے مختلف ممالک کے ساتھ خصوصی تعلقات کی راہ ہم وار کی ہے انھی میں سے کچھ خاص اور اہمیت کے حامل ہیں جن کے ساتھ ہم ہر بات پوری کرنے کو تیار ہیں۔

احمدالشرع نے زور دیتے ہوئے کہا شام اب مختلف ممالک کےساتھ نئے سرے سے تعلقات کا خواہاں ہے مگر ان تمام میں سب سے اہم روس ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہم خطے میں اہم کردار اداکرتے ہوئے خطے میں امن وسلامتی کی خاطر اپنا کردار اداکرتے رہیں گے۔

روسی صدر نے ملاقات کے آخر میں شام میں ایک نیول پوسٹ اور میڈیٹیرین کوسٹ کےقریب ملٹری ایئربیس تک رسائی مانگی جسے احمد الشرع نے قبول کرلیا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔