متحدہ عرب امارات؛ اقامہ ہولڈرز کیلئے بڑی خبر آگئی

United Arab Emirates; Big news for residence permit holders has arrived
متحدہ عرب امارات نے گولڈن اقامہ ہولڈرز کے لیے نئی قونصلر خدمات کا آغاز کر دیا ہے۔
اماراتی وزارت خارجہ اور فیڈرل اتھارٹی برائے شناحت، شہریت، کسٹم اور پورٹ سیکیورٹی نے اعلان کیا ہے کہ اب گولڈن اقامہ رکھنے والے افراد نئی قونصلر خدمات سے فائدہ اٹھا سکیں گے، پہلے یہ سہولتیں صرف اماراتی شہریوں کے لیے مخصوص تھیں۔
یہ نئی خدمات خاص طور پر گلوبل جیٹکس 2025 نمائش کے 45 ویں ایڈیشن کے دوران متعارف کروائی گئیں۔ اس کے تحت گولڈن اقامہ ہولڈرز کو بیرون ملک ہنگامی حالات میں مدد فراہم کرنے کے لیے ہاٹ لائن اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی سہولت دی گئی ہے۔ اب وہ کسی بھی وقت اس ہاٹ لائن پر رابطہ کر کے فوری مدد حاصل کر سکتے ہیں۔
اگر کسی گولڈن اقامہ ہولڈر کا پاسپورٹ گم ہو جائے یا تلف ہو جائے تو وہ بھی اس سہولت کے ذریعے مدد لے سکتے ہیں۔ وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایسے حالات میں مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا تاکہ جلد از جلد ان کے مسائل حل ہو سکیں۔ یہ اقدام بیرون ملک مقیم گولڈن اقامہ ہولڈرز اور ان کے اہل خانہ کے لیے بہت بڑی سہولت ثابت ہوگا۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں ایک اور اہم قانونی قدم اٹھایا گیا ہے۔ اب مشہور شخصیات اور قومی علامتوں کی بغیر اجازت آرٹیفیشل انٹیلجنس (AI) کی مدد سے تصویر کشی کرنا غیر قانونی ہو گیا ہے۔ اماراتی میڈیا کونسل نے اس حوالے سے سخت انتباہ جاری کیا ہے۔
کونسل نے واضح کیا ہے کہ بغیر اجازت AI کے ذریعے مشہور شخصیات اور قومی علامات کی تصاویر بنانا اور گمراہ کن معلومات پھیلانا قانونی طور پر جرم تصور کیا جائے گا۔ اس قسم کی سرگرمیاں نہ صرف اخلاقی اعتبار سے غلط ہیں بلکہ اماراتی میڈیا قوانین کی خلاف ورزی بھی ہیں، جن کے نتیجے میں بھاری جرمانے اور قانونی کاروائیاں ہو سکتی ہیں۔
عوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ AI کی مدد سے کسی کی شناخت یا شہرت کو نقصان نہ پہنچائیں۔ اماراتی میڈیا کونسل نے کہا ہے کہ یہ قانون عوام اور میڈیا دونوں کے لیے ہے تاکہ پیشہ ورانہ اور اخلاقی معیارات کو برقرار رکھا جا سکے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.