امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک مرتبہ پھر حماس کو دھمکی

US President Donald Trump once again threatens Hamas
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حماس نے غزہ میں لوگوں کے قتل کا سلسلہ جاری رکھا، جو کہ ڈیل کا حصہ نہیں تو ہم ہمارے پاس اسے ختم کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہوگا۔
دوسری جانب ایک اور سوشل میڈیا پوسٹ میں انھوں ںے روسی صدر ویلادی میر پیوٹن سے ہوئے والی گفت گو کا ذکر کتے ہوئے کہاکہ روسی ہم منصب سے ہونے والی بات چیت مثبت رہی۔
انھوں نے لکھا کہ روسی صدر نے مشرق وسطیٰ میں امن معاہدہ کرانے پر اظہار تشکر کیا، انھوں نے اسے صدیوں پرانے خواب سے تعبیر بھی کیا۔
امریکی صدر نے لکھا کہ میں سجھھتاہوں کہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن سے یوکرین اور روس کا معاملہ حل کرنے میں مدد ملے گی۔
ٹرمپ نے لکھا کہ روسی صدر نے بچوں کے ساتھ خصوصی تعلق بنانے پر امریکی خاتون اول میلینا ٹرمپ کا شکریہ بھی ادا کیا، امریکی صدر کاکہنا تھاکہ روسی صدر نے روس یوکرین جنگ کے خاتمے پر دونوں ملکوں کےدرمیان تجارت کی بھی بات کی ہے۔ اس بات چیت میں یہ بھی طے پایا کہ آیندہ ہفتے دونوں ممالک اعلیٰ درجے کے مشیروں کے ذریعے میٹنگ کریں گے۔
ابتدائی میٹنگ میں سربراہی سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو کریں گے ساتھ میں اہم شخصیات بھی ہوں گی۔ اس کے بعد دونوں صدور بات چیت کے بعد ملاقات کا مقام طے کریں گے۔ کل ٹرمپ کلی اور یوکرینی صدر کی ملاقات اوول آفس میں متوقع ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.