ہفتہ، 18-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/26هـ (18-10-2025م)

متحدہ عرب امارات میں رہنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی

17 اکتوبر, 2025 10:33

ایمریٹس ایئرلائن نے اپنے تمام مسافروں کو اہم ہدایت جاری کی ہے۔ ایئرلائن کا کہنا ہے کہ سفر سے پہلے پاسپورٹ کی میعاد ضرور چیک کریں۔ اگر کسی مسافر کے پاسپورٹ کی مدت چھ ماہ سے کم ہوئی تو وہ سفر نہیں کر سکے گا۔

ایئرلائن کے مطابق دنیا کے زیادہ تر ممالک کے داخلے کے لیے ضروری ہے کہ مسافر کے پاسپورٹ کی کم از کم چھ ماہ کی مدت باقی ہو۔ یہ قانون بین الاقوامی سفری ضوابط کا حصہ ہے۔ اس پر عمل نہ کرنے کی صورت میں مسافروں کو چیک اِن سے روکا جا سکتا ہے۔

ایمرٹس نے واضح کیا کہ یہ ہدایت نہ صرف دبئی سے سفر کرنے والوں کے لیے ہے بلکہ تمام بین الاقوامی مسافروں پر بھی لاگو ہوتی ہے۔ چاہے کوئی بھی ملک ہو، ایئرلائن کے قوانین یکساں رہیں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ اس ہدایت کا مقصد مسافروں کو کسی قسم کی پریشانی، امیگریشن مسئلے یا قانونی رکاوٹ سے بچانا ہے۔ اگر پاسپورٹ کی میعاد کم ہوئی تو بعض ممالک میں داخلے کی اجازت نہیں دی جاتی، جس سے مسافر کو واپس بھیجا جا سکتا ہے۔

ایئرلائن نے تمام مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ٹکٹ بک کرنے سے پہلے اپنا پاسپورٹ چیک کریں۔ اگر میعاد کم ہے تو فوری طور پر نیا پاسپورٹ بنوائیں تاکہ بعد میں کسی مشکل کا سامنا نہ ہو۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔