ہفتہ، 18-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/26هـ (18-10-2025م)

نریندر مودی ٹرمپ سے ڈرتے ہیں، روسی تیل بند کرنے کا فیصلہ امریکی دباؤ میں کیا گیا؛ راہول گاندھی کا الزام

17 اکتوبر, 2025 08:20

 بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی ٹرمپ سے ڈرتے ہیں، روسی تیل بند کرنے کا فیصلہ امریکی دباؤ میں کیا گیا۔

راہول گاندھی نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ نریندر مودی امریکی صدر سے ڈرتے ہیں، اسی لیے انہوں نے ٹرمپ کو یہ فیصلہ کرنے اور اس کا اعلان کرنے کی اجازت دی کہ بھارت روسی تیل نہیں خریدے گا۔

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے امریکا کے سامنے جھک کر نہ صرف ملکی خودمختاری کو نقصان پہنچایا بلکہ خارجہ پالیسی کو بھی واشنگٹن کے تابع کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بار بار کی بےعزتی کے باوجود مودی ٹرمپ کو مبارکباد کے پیغامات بھیجتے رہے، غزہ کانفرنس میں شرکت سے گریز کیا اور پاک بھارت جنگ بندی پر ٹرمپ کے بیانات پر خاموش رہے۔

راہول گاندھی نے مزید کہا کہ یہ رویہ ایک خودمختار ملک کے وزیراعظم کے شایانِ شان نہیں۔

واضح رہے کہ امریکا کے بڑھتے ہوئے سفارتی دباؤ اور تجارتی پابندیوں کے خدشات کے بعد بھارت نے روس سے تیل کی خریداری میں نمایاں کمی کردی ہے۔

امریکی حکام کے مطابق بھارت نے روسی خام تیل کی درآمدات میں تقریباً 50 فیصد تک کمی کی ہے، جسے دونوں ملکوں کے درمیان جاری اقتصادی مذاکرات کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔