ہفتہ، 18-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/26هـ (18-10-2025م)

اسرائیلی جیل میں فلسطینی رہنما مروان برغوثی پر وحشیانہ تشدد، 4 پسلیاں ٹوٹ گئیں

17 اکتوبر, 2025 10:40

فلسطینی تنظیم فتح کے رہنما مروان برغوثی پر اسرائیلی جیل اہلکاروں کے وحشیانہ تشدد کا انکشاف ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ان کی چار پسلیاں ٹوٹ گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام نے مروان برغوثی کی رہائی روکنے کے بعد انہیں جیل میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، مروان برغوثی سال 2003 سے اسرائیل کی قید میں ہیں اور 22 سال گزر جانے کے باوجود وہ فلسطین کے مغربی کنارے اور غزہ کے سب سے مقبول رہنماؤں میں سے ایک سمجھے جاتے ہیں۔

دوسری جانب جنگ بندی کے باوجود غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، جہاں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 4 فلسطینی شہید ہوگئے، غزہ میں جنگ بندی کے آغاز کے بعد سے شہدا کی مجموعی تعداد 23 تک پہنچ گئی ہے۔

ادھر حماس نے کہا ہے کہ یرغمال بنائے گئے افراد کی لاشوں کی واپسی میں وقت لگ سکتا ہے، کیونکہ کچھ لاشیں تباہ شدہ سرنگوں میں دفن ہیں اور ملبہ ہٹانے کے آلات اسرائیلی پابندیوں کے باعث دستیاب نہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔