چیف پراسیکیوٹر بنگلادیش نے حسینہ واجد کو سزائے موت دینے کی اپیل کردی

The Chief Prosecutor of Bangladesh has appealed for the death penalty for Hasina Wajed
بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد ایک بار پھر عالمی خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلادیش کے استغاثہ نے عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ شیخ حسینہ کو سزائے موت دی جائے۔ ان پر 2024 میں طلبہ احتجاجی تحریک کے دوران کیے گئے سخت کریک ڈاؤن کے حوالے سے انسانیت سوز جرائم کا مقدمہ چل رہا ہے۔
شیخ حسینہ پر الزام ہے کہ انہوں نے سیکیورٹی فورسز کو براہِ راست مہلک ہتھیاروں کے استعمال کا حکم دیا، جس کے نتیجے میں تقریباً 1400 مظاہرین ہلاک ہوئے۔
اس حوالے سے ایک آڈیو کلپ بھی لیک ہوئی تھی، جس میں مبینہ طور پر شیخ حسینہ کو مظاہرین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیتے سنا جا سکتا ہے۔ تاہم شیخ حسینہ نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
اس وقت شیخ حسینہ بھارت میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہی ہیں۔ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس نے باقاعدہ طور پر بھارت سے ان کی حوالگی کا مطالبہ بھی کیا ہے تاکہ عدالتی کارروائی مکمل ہو سکے۔
چیف پراسیکیوٹر تاج الاسلام کا کہنا ہے کہ شیخ حسینہ کے جرائم کی سنگینی ایسی ہے کہ وہ "1400 بار سزائے موت کی حقدار ہیں، لیکن ہم کم از کم ایک بار سزائے موت کی اپیل کرتے ہیں۔” ان کا مزید کہنا تھا کہ شیخ حسینہ نے کبھی اپنے اقدامات پر پچھتاوے کا اظہار نہیں کیا اور وہ اپنے اقتدار کو زبردستی قائم رکھنے کے منصوبے پر گامزن تھیں۔
استغاثہ کے مطابق ان کا مقصد اپنے خاندان کو مستقل اقتدار میں رکھنا تھا اور اس کے لیے انہوں نے طاقت کا بے دریغ استعمال کیا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.