ہفتہ، 18-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/26هـ (18-10-2025م)

پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ ختم کرنا میرے لیے کوئی مشکل کام نہیں، ٹرمپ

18 اکتوبر, 2025 07:40

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ ختم کرنا میرے لیے کوئی مشکل کام نہیں۔

اوول آفس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ دنیا میں امن کے خواہاں ہیں اور انہیں جنگوں کا خاتمہ کرنا پسند ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں پاکستان اور افغانستان کی حالیہ سرحدی صورتحال سے مکمل آگاہی ہے اور اگر وہ چاہیں تو یہ تنازع چند دنوں میں ختم ہوسکتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے گفتگو کے دوران ایک مرتبہ پھر پاک بھارت کشیدگی کا حوالہ بھی دیا۔ ان کے بقول، وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں کہا تھا کہ پاک بھارت جنگ بندی کے باعث لاکھوں زندگیاں بچ گئیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں افغانستان کی جانب سے پاکستانی علاقوں پر حملوں کے بعد پاک فوج نے جوابی کارروائیاں کیں، جن میں متعدد دہشت گرد مارے گئے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغان طالبان انتظامیہ کے درمیان ابتدائی طور پر 48 گھنٹوں کی جنگ بندی طے پائی تھی، تاہم اب اس میں مزید توسیع کردی گئی ہے۔ برطانوی خبرایجنسی کے مطابق فریقین نے فیصلہ کیا ہے کہ دوحہ میں جاری مذاکرات کے مکمل ہونے تک فائر بندی برقرار رکھی جائے گی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔