ہفتہ، 18-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/26هـ (18-10-2025م)

حماس نے ایک اور اسرائیلی مغوی کی لاش ریڈ کراس کے حوالے کردی

18 اکتوبر, 2025 07:57

 فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ میں طے پانے والے امن معاہدے کے تحت ایک اور اسرائیلی مغوی کی لاش ریڈ کراس کے حوالے کر دی ہے۔

اسرائیلی فوج نے ریڈ کراس سے لاش کی وصولی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک 28 میں سے صرف 9 مغویوں کی لاشیں مل چکی ہیں، جبکہ باقی افراد کے بارے میں تاحال کوئی حتمی معلومات دستیاب نہیں۔

حماس کے مطابق متعدد مغویوں کی لاشیں اب بھی ملبے تلے دبی ہوئی ہیں، جنہیں نکالنے میں وقت درکار ہے، تباہ شدہ علاقوں میں بھاری مشینری کی کمی کے باعث یہ عمل سست روی کا شکار ہے۔

گزشتہ روز حماس نے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر پابندیوں کو لاشوں کی بازیابی میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا تھا۔

دوسری جانب اسرائیلی حکام نے الزام لگایا ہے کہ حماس جان بوجھ کر لاشوں کی حوالگی میں تاخیر کر رہی ہے، جب کہ تنظیم کا مؤقف ہے کہ موجودہ حالات میں یہ عمل انسانی و تکنیکی مشکلات کے باعث تاخیر کا شکار ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔