پاکستان اور افغانستان کے وفود کے درمیان اہم مذاکرات جاری

اسلام آباد: پاکستان اور افغانستان کے وفود کے درمیان جنگ بندی کے معاملات پر اہم مذاکرات جاری ہیں۔
،سفارتی ذرائع کے مطابق مذاکرات کی میزبانی قطری انٹیلی جنس چیف عبداللہ بن محمد الخلیفہ کررہے ہیں، پاکستان افغانستان سے دہشتگرد گروپوں کی دراندازی کے یک نکاتی ایجنڈے پر بات کر رہا ہے۔
،سفارتی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کی طرف سے وزیردفاع خواجہ آصف وفد کی سربراہی کررہے ہیں، پاکستان سکیورٹی حکام بھی وزیردفاع کی معاونت کررہے ہیں۔
افغانستان کی طرف سے وزیردفاع ملایعقوب وفد کی سربراہی کررہے ہیں، افغان انٹیلی جنس چیف بھی افغان وفد میں شامل ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.