ہفتہ، 18-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/26هـ (18-10-2025م)

امن معاہدے کے باوجود اسرائیلی جارحیت جاری، غزہ پر ایک اور فضائی حملہ؛ ایک ہی خاندان کے 11 افراد شہید

18 اکتوبر, 2025 07:51

 اسرائیل نے ایک بار پھر امن معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ میں فضائی حملہ کردیا جس میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد شہید ہو گئے، شہدا میں 7 بچے اور 3 خواتین شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی طیارے نے غزہ شہر کے علاقے الزیتون میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا، جس میں سوار تمام افراد جاں بحق ہوگئے۔

اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ گاڑی میں موجود افراد اپنے گھر واپس جا رہے تھے جب اچانک میزائل حملہ ہوا۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قابض افواج نے جنگ بندی کے باوجود دانستہ طور پر عام شہریوں کو نشانہ بنایا،  یہ کارروائی مصر میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ اسرائیل امن کے بجائے تشدد کی راہ اختیار کر رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی حملوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے مختلف علاقوں میں جاری ہے، جبکہ اسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔