ٹرمپ اور زیلنسکی کی اہم ملاقات، روس یوکرین جنگ بندی پر بات چیت

ٹرمپ اور زیلنسکی کی اہم ملاقات، روس یوکرین جنگ بندی پر بات چیت
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ایک اہم ملاقات ہوئی جس میں روس یوکرین جنگ بندی کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر ٹرمپ نے ملاقات کے دوران کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ خون خرابہ ختم کیا جائے اور دونوں ممالک بات چیت کے ذریعے تنازع کا حل تلاش کریں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں فریق خود کو فاتح تصور کریں اور باقی فیصلہ تاریخ پر چھوڑ دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا یوکرین کو ٹوما ہاک میزائل فراہم کرنے کے معاملے پر غور کرے گا، تاہم انہیں امید ہے کہ جنگ بندی اس مرحلے پر ہتھیاروں کے بغیر ہی ممکن ہوسکے گی۔
یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ امن اور جنگ بندی کے لیے پرعزم ہیں، ہمیں یوکرین میں فوری جنگ بندی چاہیے، میں صدر ٹرمپ کی مدد سے اس سلسلے میں پُر امید ہوں۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ امن مذاکرات ہی خطے میں پائیدار استحکام کی ضمانت ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.