ہفتہ، 18-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/26هـ (18-10-2025م)

پہلا روزہ کب ہوگا؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

18 اکتوبر, 2025 10:54

متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک 1447 ہجری کے آغاز کی ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی ہے۔

 فلکیاتی انجمن کے صدر ابراہیم جروان کے مطابق پہلا روزہ 19 فروری 2026 بروز جمعرات ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رمضان کا چاند 17 فروری 2026 کو شام 4 بج کر ایک منٹ پر (اماراتی وقت کے مطابق) پیدا ہوگا۔ سعودی عرب کے وقت کے مطابق یہ وقت 3 بج کر ایک منٹ بنتا ہے۔

ابراہیم جروان کے مطابق غروبِ آفتاب کے فوراً بعد چاند صرف ایک منٹ کے لیے نظر آئے گا، پھر غائب ہو جائے گا۔ یعنی سورج غروب ہونے کے وقت چاند کی عمر تقریباً 2 گھنٹے 12 منٹ ہوگی، جو چاند دیکھنے کے لیے بہت کم مانی جاتی ہے۔

اسی وجہ سے 17 فروری کی شام چاند دکھائی دینے کے امکانات نہایت کم ہیں۔ اگر چاند نظر نہ آیا تو شعبان کا مہینہ 30 دن پر مکمل ہوگا، اور پہلا روزہ 19 فروری کو رکھا جائے گا۔

ابراہیم جروان نے کہا کہ عید الفطر 20 مارچ 2026 بروز جمعہ ہونے کی توقع ہے، یعنی شوال 1447 ہجری کا آغاز اس تاریخ سے ہوگا۔

رمضان المبارک کے آغاز کی حتمی تاریخ کا اعلان 18 فروری 2026 کو کیا جائے گا، جو کہ 29 شعبان کو ہوگا۔ چاند نظر آنے یا نہ آنے کا فیصلہ اسی شام کو ہوگا۔

یواے ای میں رمضان اور عید کی تاریخوں کا انحصار چاند دیکھنے پر ہی ہوتا ہے، اور سرکاری اعلان ہمیشہ فلکیاتی مشاہدات کے بعد کیا جاتا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔