"تمہاری ماں نے” وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا جواب میڈیا کی زینت بن گیا

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ کا ایک صحافی کو سوال کا جواب دینا میڈیا کی زینت بن گیا۔
وائٹ ہاؤس کے دفتر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی روسی ہم منصب ولادمیر پیوٹن سے ہنگری میں ملاقات کے مقام سے متعلق سوال پر کیرولین لیویٹ کا جواب میڈیا کی زینت بن گیا۔
اس حوالے سے جب ایک صحافی نے وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ سے پو چھا کہ بداپیسٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادمیر پوتن کی ملاقات کا فیصلہ کس نے کیا؟ تو کیرولین وائٹ نے جواب دیا’آپ کی ماں نے‘۔
چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی روسی ہم منصب ولادمیر پیوٹن سے ٹیلی فون پر تفصیلی گفتگو ہوئی جس میں دونوں نے ہنگری کے شہر بداپیسٹ میں ملاقات پر اکتفا کیا تھا۔
کیرولین لیویٹ نے مزید کہا میرے لیے یہ بات مزاح ہی ہے کیونکہ کوئی آپ کو سنجیدہ نہیں لیتا، یہاں تک آپ کے ساتھی بھی آپ کو سنجیدہ نہیں لیتے، مجھ سے فضول سوال کرنا بند کریں۔
جب وائٹ ہاؤس کی ترجمان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ نے یہ جواب مزاح کے طور پر دیا ہے، تو کیرولین لیویٹ کا کہنا تھا ’آپ بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے ایک انسان ہیں جو خود کو صحافی کہتے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.