حماس نے مزید 2 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر دیں

Hamas hands over bodies of two more hostages to Israeli authorities
فلسطین میں جنگ بندی کے بعد حماس نے معاہدے کی پاس داری کرتے ہوئے مزید دو اسرائیلیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کردیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل میڈیا نے تصدیق کی ہےکہ اسے حماس کی جانب سے 2 مزید یرغمالیوں کی لاشیں مل گئی ہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کو ریڈ کراس کے ذریعے 2 یرغمالیوں کی لاشیں ملی ہیں جنھیں غزہ میں اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کے حوالے کیا گیا۔
بیان کے مطابق لاشوں کو شناخت کے لیے اسرائیل میں ایک طبی تجزیاتی مرکز منتقل کیا جائے گا۔
غزہ امن معاہدے کے بعد اب تک حماس کی جانب سے 28 میں سے 11 مغویوں کی لاشیں اسرائیل کو واپس کی گئی ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.