منگل، 21-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/29هـ (21-10-2025م)

بھارت نے روس سے تیل کی خریداری نہ روکی تو مزید ٹیرف لگائیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

20 اکتوبر, 2025 23:00

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھارت کے خلاف غصہ کم نہ ہوا، روس سے تیل کی خریداری جاری رکھنے پر ایک بھاری محصولات عائد کرنے کی دھمکی دے دی۔

اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے واشنگٹن واپسی کے دوران طیارے ایئر فورس ون میں صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میری بھارت کے وزیراعظم مودی سے بات ہوئی تھی انھوں نے کہا تھا کہ وہ روس سے تیل کی خریداری جاری نہیں رکھیں گے۔

جب انھیں بتایا گیا کہ بھارتی حکومت نے ایسی کسی گفتگو سے انکار کیا ہے تو ٹرمپ نے جواب دیا کہ اگر وہ ایسا کہنا چاہتے ہیں تو پھر بھاری ٹیرف ادا کرتے رہیں گے اور وہ ایسا نہیں چاہیں گے۔

گزشتہ ہفتے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم مودی نے انھیں یقین دلایا ہے کہ بھارت روسی تیل کی خریداری بند کر دے گا۔

امریکی صڈر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہ چکے ہیں کہ بھارت کی روسی تیل کی مسلسل درآمدات بالواسطہ طور پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جنگی مہم میں معاونت کر رہی ہیں۔

انھوں نے کہا تھا کہ مجھے یہ بات پسند نہیں تھی کہ بھارت روس سے تیل خرید رہا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔