منگل، 21-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/29هـ (21-10-2025م)

بیرون ملک مقیم بھارتی اعلیٰ عہدیداران عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ کا باعث بن گئے

20 اکتوبر, 2025 09:30

ریاستی دہشتگردی کے بعد بھارت سے منسلک عناصر نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی سیکیورٹی خدشات کا باعث بن گئے ہیں۔

مودی سرکار کی ریاستی سرپرستی میں خفیہ معلومات کے غلط استعمال نے عالمی سلامتی کے لیے نیا چیلنج کھڑا کر دیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، بھارتی نژاد ماہرِ امور ایشلے ٹیلِس کو خفیہ امریکی دفاعی دستاویزات رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق، ٹیلِس پر قومی دفاعی معلومات غیرقانونی طور پر رکھنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ایف بی آئی نے ٹیلِس کے گھر سے ایک ہزار سے زائد "ٹاپ سیکرٹ” اور "سیکرٹ” نوعیت کے دستاویزاتی مواد برآمد کیے۔

عدالت میں پیش کی گئی تفصیلات کے مطابق، ٹیلِس نے امریکی دفاع و خارجہ کے دفاتر سے حساس نوعیت کا خفیہ مواد حاصل کر کے گھر منتقل کیا تھا۔

ٹیلِس کو ماضی میں امریکی محکمہ خارجہ اور پینٹاگون سے وابستہ رہنے کے باعث ٹاپ سیکرٹ سیکیورٹی کلیئرنس حاصل تھی۔ وہ سابق امریکی صدر جارج بش کے دور میں قومی سلامتی کونسل کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔

ماہرین کے مطابق، یہ واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ مودی حکومت کے زیرِ سایہ بھارت سے تعلق رکھنے والے عناصر عالمی اداروں اور ریاستوں میں سیکیورٹی خطرات بڑھا رہے ہیں۔

عالمی مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکا سمیت عالمی برادری کو بھارت کے ان خطرناک اقدامات پر فوری نوٹس لیتے ہوئے سخت کارروائی کرنی چاہیے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، مودی کی سرپرستی میں بھارت عالمی سطح پر بداعتمادی اور سلامتی کے بحران کی علامت بنتا جا رہا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔