منگل، 21-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/29هـ (21-10-2025م)

ایرانی جوہری تنصیبات کی تباہی کا خواب دیکھتے رہو، ایرانی سپریم لیڈر کا امریکی صدر کو جواب

20 اکتوبر, 2025 20:25

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی ِخامنہ ای نے ایک مرتبہ پھر امریکی صدر کے اس بیان کی تردید کی ہے کہ جنگ کےدوران فضائی حملے میں ایٹمی جوہری سائٹس تباہ ہوگئیں
ایرانی ویب سائٹ پر جاری سرکاری سطح پر جاری کیے گئے بیان میں آیت اللہ علی خامنہ نے امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا خواب دیکھتے رہو۔ انھوں سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا کسی ملک کو اپنے لیے جوہری ہتھیار بنانے کا حق ہے یا نہیں۔؟

انھوں نے مزید لکھا کہ امریکا ہر طرح سے غزہ میں ہونے والے جرائم میں ملوث ہے۔ امریکی صدر کہتے ہیں وہ دہشت گردی کے خلاف لڑ رہے ہیں مگر غزہ میں کیے گئے حملوں کے نتیجے میں 20 ہزار سے زائد بچے شہید ہوگئے۔ انھوں نے سوال کیا کہ کیا وہ بچے دہشت گرد تھے۔؟

آیت اللہ علی خامنہ ای نے لکھا کہ امریکی صدر کہتے ہیں وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں غزہ میں نوزائیدہ بچوں سمیت چار پانچ سال کے 20 ہزار بچے شہید ہوئے کیا وہ بھی دہشت گرد تھے؟

ان کا مزید کہنا تھاکہ ہاں، امریکا دہشت گرد ہے، امریکا نے داعش کو تخلیق کرکے مغربی ایشیا میں اتارا۔ اس  تنظیم کو مزید مقاصد کے استعمال کے لیے بچا کر رکھا گیا ہےداعش کی بڑی تعداد ابھی بھی امریکی کنٹرول میں ہے اسے کہیں چھپا کر رکھا گیاہے جب ضرورت ہوئی تو استعمال بھی کیا جائےگا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔