منگل، 21-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/29هـ (21-10-2025م)

سعودی عرب کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی کے خاتمے کیلئے معاہدے کا خیرمقدم

20 اکتوبر, 2025 12:00

ریاض: سعودی عرب نے پاکستان اور افغانستان کے مابین سرحدی کشیدگی کے خاتمے کے لیے طے پانے والے معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔

سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب پاکستان اور افغانستان کے درمیان فوری جنگ بندی اور قیامِ امن کے لیے طے پانے والے میکانزم معاہدے کی حمایت کرتا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کی تمام کوششوں کے اعادے کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان سرحدی کشیدگی کے خاتمے کے لیے اس معاہدے کو ایک مثبت قدم قرار دیتا ہے۔

سعودی وزارتِ خارجہ نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ مثبت پیش رفت پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر جاری کشیدگی کے خاتمے کا باعث بنے گی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔