بدھ، 22-اکتوبر،2025
بدھ 1447/04/30هـ (22-10-2025م)

بہار الیکشن جیتنے کی دوڑ، بھارتی وزیر نے مسلمانوں کو نمک حرام قرار دے دیا

21 اکتوبر, 2025 22:32

بھارتی جنتا پارٹی کے رہنما نے مسلمانوں کو نمک حرام قرار دیتے ہوئے جلتی پر ہوا کا دے دیا۔

بی جے پی کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر گری راج سنگھ نے بہار کے ضلع ارول میں 18 اکتوبر کو متنازع بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ نمک حراموں کے ووٹ لینا نہیں چاہتے، ان کا یہ بیان اگلے ہی روز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

ویڈیو میں گری راج سنگھ نے اقلیتی برادری کے افراد کو بھی تنقید کے دائرے میں لاتے ہوئے کہا کہ وہ بی جے پی کو ووٹ نہیں دیتے حالانکہ انھیں مختلف سرکاری اسکیموں سے فائدہ پہنچا ہے۔

انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کی ایک عالم دین سے گفتگو ہوئی، انھوں نے پوچھا کہ کیا آپ کو آیوشمان کارڈ ملا؟ انھوں نے کہا ہاں، میں نے پوچھا کہ کیا ہندوؤں اور مسلمانوں میں کوئی امتیاز برتا گیا؟ انھوں نے انکار کیا۔

گری راج سنگھ نے مزید کہنا تھا کہ جو احسان نہیں مانتے وہ نمک حرام کہلاتے ہیں۔ میں نے صاف کہا کہ ہمیں نمک حراموں کے ووٹ درکار نہیں۔

بھارت میں اس بیان کو کے حوالے سے اپوزیشن نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بیانات دینے شروع کردیے ہیں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رہنما مرتنجے تیواڑی نے الزام لگایا کہ وفاقی وزیر جان بوجھ کر مذہبی منافرت کو ہوا دے رہے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔