منگل، 21-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/29هـ (21-10-2025م)

بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر انتہاپسندوں کے ظلم و جبر میں اضافہ

21 اکتوبر, 2025 07:55

نئی دہلی: زمانہ بدل گیا مگر بی جے پی کے ارکان پارلیمنٹ کی انتہاپسندانہ سوچ نہ بدلی، انتہاپسندوں نے بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں کی زندگی اجیرن بنا دی۔

بی جے پی کے ارکان پارلیمنٹ کے مسلمانوں کے بارے میں منفی ریمارکس نے بہار کی سیاست کو گرمادیا۔

بی جے پی رکن پارلیمنٹ گری راج سنگھ نے مسلمانوں کو نمک حرام قرار دے دیا، گری راج سنگھ کا کہنا تھا کہ ’مجھے نمک حرام لوگوں کے ووٹ نہیں چاہئیں۔‘‘

گری راج سنگھ کی ویڈیو وائرل ہونے پر شدید ردعمل سامنے آیا، تاہم شدید عوامی ردعمل کے باوجود گری راج سنگھ اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہیں۔

شیوسینا کے رہنما سنجے راوت نے گری راج سنگھ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا جبکہ کانگریسی رہنماؤں نے انہیں ذہنی مریض قرار دے دیا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔