منگل، 21-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/29هـ (21-10-2025م)

اسرائیل کو حماس کی تحویل سے مزید ایک یرغمالی کی لاش موصول

21 اکتوبر, 2025 08:10

غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے ایک اور یرغمالی کی لاش اسرائیل کے حوالے کردی۔

حماس نے غزہ میں یرغمالی کی لاش ریڈ کراس کے سپرد کی، جس کے بعد ریڈ کراس نے لاش اسرائیلی فوج کے حوالے کی۔

اسرائیلی فوج کے مطابق لاش کو پولیس کی نگرانی میں تل ابیب کے ابو کبیر فرانزک انسٹی ٹیوٹ منتقل کردیا گیا ہے، جہاں شناخت کا عمل دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹس کے مطابق حماس اب تک 13 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرچکی ہے، جبکہ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ حماس کے پاس اب بھی 15 یرغمالیوں کی لاشیں موجود ہیں، وہ انہیں جلد از جلد حوالے کرے۔

غیر ملکی میڈیا کی ایک حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ حماس کی قید کے دوران ہلاک ہونے والے یرغمالی ممکنہ طور پر غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں مارے گئے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔