منگل، 21-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/29هـ (21-10-2025م)

فضائی آلودگی میں نئی دہلی نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

21 اکتوبر, 2025 08:40

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں سرفہرست آ گیا ہے۔

دیوالی کی تقریبات کے دوران آتش بازی کے باعث فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا، جس سے شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 772 تک پہنچ گیا۔

فضا میں زہریلے ذرات کی اس بلند سطح نے نہ صرف نئی دہلی کے شہریوں کو متاثر کیا، بلکہ سرحد پار پاکستان کے مشرقی شہروں میں بھی اس کے منفی اثرات محسوس کیے جا رہے ہیں۔

لاہور، جو پہلے ہی فضائی آلودگی کے مسائل سے دوچار ہے، آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر رہا۔ صبح کے وقت شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 245 ریکارڈ کیا گیا۔

 ماہرین کے مطابق لاہور میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اوسط AQI 210 سے 240 کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جو انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر تصور کیا جاتا ہے۔

ماحولیاتی رپورٹ کے مطابق نئی دہلی کی جانب سے آنے والی آلودہ ہوائیں اب پاکستان کے علاقوں کو متاثر کر رہی ہیں, دھرمشالہ سے چلنے والی 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کی ہوائیں گوجرانوالہ کے راستے لاہور اور فیصل آباد کی طرف بڑھ رہی ہیں جس کے باعث دھند اور اسموگ میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔