بدھ، 22-اکتوبر،2025
بدھ 1447/04/30هـ (22-10-2025م)

صدرٹرمپ کا ایک بار پھر پاک بھارت جنگ رکوانے کا تذکرہ

21 اکتوبر, 2025 23:11

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ رکوانے کا تذکرہ کرکے بھارتیوں کو مرچیں لگادیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انھوں نے پاکستان اور بھارت میں جنگ بند کرائی پاک بھارت جنگ میں پاکستان نے 7 بھارتی جنگی طیارے مار گرائے وہ اب تک دنیا میں 8 جنگیں رکواچکے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ زیادہ ترجنگیں تجارت کی بات کرکے رکوائیں مگر پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں ان کی جنگ بڑھ سکتی تھی، دو ہفتے میں چین سے کئی معاملات پر بات چیت کروں گا چین کے ساتھ بات چیت میں اچھا کام کرنے جارہا ہوں۔

 

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین اور یورپی ممالک نے برسوں سے امریکا پر سخت محصولات عائد کیے، محصولات کے بغیر امریکی معیشت گرے گی کسٹم ڈیوٹی ہماری قومی سلامتی کے تحفظ کا ایک اہم ذریعہ ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔