سعودی ولی عہد کا وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے اہم ملاقات کا شیڈول تیار

ریاض: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات کا شیڈول تیار کر لیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 18 نومبر کو صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ اس حوالے سے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ غزہ منصوبے پر عملدرآمد توقعات سے بہتر انداز میں جاری ہیں۔
اسرائیل میں کمانڈر سینٹر جنگ بندی کی نگرانی کے لیے فعال ہے، اسرائیلی حکومت غزہ منصوبہ میں بہت مدد کررہی ہے، ہم اسرائیل پر کوئی چیز زبردستی نہیں مسلط کریں گے۔
امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ غزہ منصوبے میں اسرائیل کو طے کرنا ہوگا کہ وہاں کون سی فوج ہوگی، مجھے پوری امید ہے جنگ بندی قائم رہے گی، غزہ میں امریکی فوج نہیں جائے گی ، اگر حماس نے ہتھیار نہیں ڈالے تو بہت برا ہوگا، ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں، صدرٹرمپ ایران کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.