بدھ، 22-اکتوبر،2025
بدھ 1447/04/30هـ (22-10-2025م)

امریکی صدر کے داماد کا غزہ کا دورہ، حالات اور منظر دیکھ کر کیا کہا؟

21 اکتوبر, 2025 17:51

غزہ میں اسرائیلی فوج کے جنگ بندی معاہدے کے بعد اچانک بم باری کے بعد امریکی صدر متحرک ہوگئے۔

 

معاہدے کی پاس داری پر عمل داری یو یقینی بنانے کے لیے صدر ٹرمپ نے اپنے داما جیرڈ کشنر کو غزہ بھیجا۔ جیرڈ کشنر غزہ پہنچے تو وہاں کی صورت حال دیکھ کر وہ یہ کہنے پر مجبور ہوگئے کہ ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے یہاں کوئی بم گرا ہو۔

انٹرویو کے دوران جب میزبان نے جیرڈ کشنر سے پوچھا کہ آپ نے غزہ میں کیا دیکھا تو جیرڈ کشنرنے جواب دیا کہ غزہ کا منظر ایسا ہے جیسے یہاں ایٹم بم گرا ہو۔

جیرڈ کشنر نے مزید جواب دیتے ہوئے کہا کہ انھوں نے اسرائیلی فوج سے پوچھا تباہ شدہ غزہ میں فلسطینی کدھرجارہے ہیں؟ تو اسرائیلی فوج نے بتایا کہ فلسطینی اپنے ٹوٹے ہوئے گھروں کی جانب جارہے ہیں جب کہ بہت سے لوگ تباہ شدہ ملبے پر ٹینٹ لگا رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ کے داماد نے مزید بتایا کہ یہ سب بہت افسوس ناک ہے ان کے پاس رہنے کو کوئی جگہ نہیں ہے۔

اس دوران  امریکی نیوز اینکر نے سوال پوچھا کہ کیا یہ نسل کشی نہیں ہے؟ اس پر جیرڈ کشنر نے کہا کہ نہیں یہ نسل کشی نہیں ہے لیکن بچوں کا قتل عام ہوا ہے۔

اس موقع پر انٹرویو میں موجود امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے بھی اسرائیل کی جانب سے قتل عام کو نسل کشی کہنے سے انکار کیا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔