جمعہ، 24-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/05/02هـ (24-10-2025م)

مودی کی پالیسیاں لاکھوں کسانوں کی خودکشیوں کا باعث بن گئیں

22 اکتوبر, 2025 09:52

نئی دہلی: نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) کی ہوشربا رپورٹ نے بھارتی حکومت کی زرعی پالیسیوں کا سیاہ پہلو بے نقاب کردیا۔

این سی آر بی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صرف 2023 میں بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں 10 ہزار سے زیادہ کسانوں نے خودکشی کی، جو پورے ملک میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔

بین الاقوامی تحقیقی جریدے انٹرنیشنل جرنل آف ٹرینڈ ان سائنٹیفک ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے مطابق بھارتی کسانوں کی خودکشیوں کی بنیادی وجوہات میں 38.7 فیصد قرض اور 19.5 فیصد زرعی مسائل شامل ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت کی ناکام زرعی پالیسیاں اور نااہلی ہر روز تقریباً 31 بھارتی کسانوں کی جان لے رہی ہیں۔

کسانوں کو "آمدنی دگنی کرنے” کا جھانسہ دے کر مودی حکومت نے لاکھوں کسانوں کو قرض کے جال میں جکڑ دیا، جبکہ فصل بیمہ اسکیم کی ناکامی نے دیہی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ نام نہاد "شائننگ انڈیا” کے پیچھے چھپی کسانوں کی خودکشیوں کی داستان، مودی کابینہ کی سفاک اور عوام دشمن پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

بھارت کے دیہی علاقوں میں بڑھتا ہوا عدم اطمینان اور غصہ، مودی سرکار کی جابرانہ اور نااہل حکمرانی کا واضح اشارہ بن چکا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔