پاکستان کی غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں پر اظہار مذمت
pakistan-condemns-israeli-actions-in-gaza
پاکستان نے غزہ میں قابض اسرائیلی افواج کے تازہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے امن معاہدے کی خلاف ورزی کی شدید الفاظ میں مذمت کردی۔
ترجمان دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ یہ اقدامات شرم الشیخ میں مسلم اور عرب دنیا، امریکا، یورپ اور اقوام متحدہ کی قیادت کی موجودگی میں طے ہونے والے امن معاہدے کی روح کے منافی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ فوری اور موثر اقدامات کرے تاکہ ان خلاف ورزیوں کا خاتمہ کیا جا سکے
پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا ہے
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اپنے اصولی موقف کو دہراتا ہے کہ جون 1967 سے قبل کی سرحدوں کے مطابق، القدس الشریف کو دارالحکومت بنا کر ایک خودمختار، قابلِ عمل، مربوط اور آزاد فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں لانے کا مطالبہ دہرایا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










