نائیجر میں ٹینکر الٹنے کے بعد خوفناک دھماکا، 35 افراد جاں بحق

نائیجر میں ٹینکر الٹنے کے بعد خوفناک دھماکا، 35 افراد جاں بحق
ابوجا: نائیجیریا کی شمالی ریاست نائیجر میں آئل ٹینکر الٹنے کے بعد خوفناک دھماکے میں 35 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیل سے بھرا ٹینکر سڑک پر پھسل کر الٹ گیا، فیڈرل روڈ سیفٹی کور (FRSC) کی سیکٹر کمانڈر عائیشاتو سعدو نے بتایا کہ حادثے کے فوراً بعد پیٹرول پھیلنے لگا، جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی اور زور دار دھماکا ہوا۔
ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمی افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا، جبکہ جائے وقوعہ پر آگ بجھانے کا عمل کئی گھنٹے جاری رہا۔
حکام کا کہنا ہے کہ نائیجیریا میں پائپ لائن نیٹ ورک کی کمی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات زیادہ تر ٹینکروں کے ذریعے منتقل کی جاتی ہیں، جس کی وجہ سے اس نوعیت کے حادثات عام ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملک میں خستہ حال سڑکوں اور ناقص حفاظتی نظام کے باعث ہر سال درجنوں افراد اس طرح کے واقعات میں اپنی جانیں گنوا دیتے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.