سعودی عرب جانے والے ہوجائیں خبردار؛ مسافروں کیلئے اہم اعلان
Those going to Saudi Arabia, beware; important announcement for travelers
سعودی عرب میں یکم نومبر سے ادویات کے ساتھ سفر کرنے یا انہیں ملک میں لانے لے جانے کے حوالے سے نئے قواعد نافذ ہونے جا رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ مملکت میں داخلے یا روانگی سے پہلے مخصوص نسخے والی دواؤں کی پیشگی رجسٹریشن لازمی ہو گی۔
یہ نئی پالیسی ان افراد پر بھی لاگو ہو گی جو درد، ذہنی دباؤ، اے ڈی ایچ ڈی اور دیگر ایسی بیماریوں کی دوائیں استعمال کرتے ہیں۔ ان مسافروں کو اب اپنی دواؤں کی رجسٹریشن کرانے کے لیے ایک آن لائن کلیئرنس حاصل کرنا ہو گی۔ درخواستیں سعودی عرب کے کنٹرولڈ ڈرگ سسٹم کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہیں۔
اس نئے اقدام کا مقصد دواؤں کے محفوظ استعمال کو یقینی بنانا اور غیر قانونی طور پر دواؤں کی ترسیل کی روک تھام کرنا ہے۔ سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے بھی دنیا بھر کی ایئرلائنز کو نئی ہدایات جاری کی ہیں، جس کے مطابق نشہ آور یا سائیکو ٹراپک ادویات کو سعودی ڈرگ کنٹرول سسٹم پر پہلے رجسٹرڈ کرانا ضروری ہو گا۔
اگر کوئی مسافر یا ایئرلائن اس نئے ضابطے کی خلاف ورزی کرے گا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق یکم نومبر سے یہ ہدایات تمام ایئرلائنز کے لیے لازمی ہوں گی، اور اس حوالے سے ایک نیا سرکلر جاری کیا جا چکا ہے جس پر عملدرآمد ضروری ہوگا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











