ہفتہ، 25-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/05/02هـ (24-10-2025م)

مقبوضہ مغربی کنارہ اسرائیل میں ضم نہیں ہوگا، عرب ممالک سے وعدہ توڑ نہیں سکتے، ٹرمپ

23 اکتوبر, 2025 21:33

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارہ اسرائیل میں ضم ہوجائے اب ایسا نہیں ہوسکتا۔وہ عرب ممالک سے کیے گئے وعدے کو توڑ نہیں سکتے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں عربوں کی زبردست حمایت حاصل ہے، اگر ایسا ہوا تو اسرائیل امریکا سے اپنی حمایت کھو دے گا۔

خیال رہے امریکی صدر کا یہ بیان گزشتہ روز اسرائیلی پارلیمنٹ سے مقبوضہ مغربی کنارے پر قبضے کے بل کی منظوری کے بعد سامنے آیا ہے۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ انھوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو غزہ میں حملوں سے روکا، وہ نیتن یاہو سے کہ چکے ہیں کہ دنیا آپ کے خلاف ہے، اسرائیل دنیا کے مقابلےکےلیے بہت چھوٹی جگہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ قطر پر اسرائیلی حملہ غلط حکمت عملی تھی اسی حملے نے اسرائیل پرکافی دباؤ ڈالا کہ وہ جنگ بندی پر راضی ہوجائے، انھوں ںے امیر قطر کو بتایا کہ اسرائیلی حملہ ان چیزوں میں سے ایک تھا جس نےہم سب کو اکٹھا کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل میں کسی بھی وقت غزہ کی پٹی کا دورہ کرنےکا ارادہ رکھتے ہیں انھوں نے خیال ظاہر کیا کہ سعودی عرب سال کے آخر تک ابراہیمی معاہدے میں شامل ہوجائےگا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سوچ رہا ہوں فلسطینی رہ نما مروان برغوثی کی رہائی کے لیےاسرائیل پر دباؤ ڈالوں یانہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔