ہفتہ، 25-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/05/02هـ (24-10-2025م)

متعدد ممالک غزہ کیلئے بین الاقوامی فورس میں شامل ہونے کو تیار ہیں، امریکی وزیر خارجہ

23 اکتوبر, 2025 10:00

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے انکشاف کیا ہے کہ کئی ممالک غزہ کے لیے بین الاقوامی فورس میں شامل ہونے پر آمادگی ظاہر کر چکے ہیں۔

مارکو روبیو نے خبردار کیا کہ اسرائیلی پارلیمنٹ کی جانب سے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق نیا اقدام غزہ امن معاہدے کے لیے ایک سنگین خطرہ بن سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے فیصلے مذاکراتی عمل کو مزید پیچیدہ بنا سکتے ہیں اور خطے میں کشیدگی کو بڑھا سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق امریکا کی درخواست پر برطانوی فوجی اہلکاروں کو بھی اسرائیل میں تعینات کر دیا گیا ہے تاکہ وہ غزہ امن منصوبے کی نگرانی کر سکیں۔

برطانوی میڈیا نے بتایا کہ ایک سینئر کمانڈر کے ہمراہ محدود تعداد میں فوجیوں کو امریکا کے کہنے پر اسرائیل روانہ کیا گیا ہے۔

قبل ازیں امریکی سینٹ کام کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے وضاحت کی تھی کہ غزہ امن منصوبے کے لیے جانے والے 200 فوجیوں میں کوئی امریکی اہلکار شامل نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ فورس مختلف ممالک کے فوجیوں پر مشتمل ہوگی، جن کا مقصد علاقے میں سکیورٹی اور امدادی سرگرمیوں کو یقینی بنانا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔