سیز فائر کے دو ہفتے بعد بھی غزہ میں بھوک اور پیاس کی شدت کم نہ ہوئی
سیز فائر کے دو ہفتے بعد بھی غزہ میں بھوک اور پیاس کی شدت کم نہ ہوئی
غزہ: سیز فائر کو دو ہفتے گزر جانے کے باوجود علاقے میں بھوک اور پیاس کا سلسلہ برقرار ہے، کیونکہ اسرائیلی فورسز امدادی سامان کی ترسیل میں رکاوٹیں ڈال رہی ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ کے لیے امداد کی فراہمی میں مشکلات پیدا کی جارہی ہیں جس کے نتیجے میں ہزاروں خاندان بنیادی ضروریات سے محروم ہیں۔
عالمی ادارہ صحت سمیت 41 تنظیموں نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیل قحط زدہ علاقے میں امداد کے داخلے کو جان بوجھ کر روک رہا ہے، جس سے انسانی بحران مزید سنگین ہوتا جارہا ہے۔
اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی تقریباً ایک چوتھائی آبادی بھوک کا شکار ہے، جبکہ 11 ہزار سے زائد حاملہ خواتین غذائی قلت کے خطرے میں ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










