کویتی شہریت حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر آگئی
Important news has come for those wishing to obtain Kuwaiti citizenship
کویت نے ایک غیر معمولی قدم اٹھاتے ہوئے 21 افراد کی کویتی شہریت منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ ایسے افراد کے خلاف کیا گیا ہے جنہوں نے غیر قانونی طور پر شہریت حاصل کی تھی یا جن پر انحصار کرکے شہریت لی گئی تھی۔
غیر ملکی ذرائع کے مطابق کویت کے حکام نے تین مختلف حکم ناموں کے ذریعے شہریت کی منسوخی کا فیصلہ کیا۔ پہلے حکم نامے میں تین افراد کی شہریت منسوخ کی گئی ہے اور ان افراد کی بھی شہریت واپس لے لی گئی ہے جن پر انحصار کرکے انہوں نے شہریت حاصل کی تھی۔
دوسرے حکم نامے میں ایک شخص کی شہریت منسوخ کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے زیر کفالت افراد کی شہریت بھی واپس لے لی گئی ہے۔ تیسرا حکم نامہ 17 افراد کی شہریت کی منسوخی سے متعلق تھا۔
دوسری جانب کویت میونسپلٹی نے عوام کی سہولت کے لیے ایک نئی ایپلیکیشن متعارف کرائی ہے۔ اس ایپ کا نام ’’بلادیہ 139‘‘ ہے، جس کا مقصد عوام کے ساتھ براہ راست رابطے کو ممکن بنانا ہے۔ اس ایپ کے ذریعے شہری اپنی شکایات اور مسائل کو براہ راست حکام تک پہنچا سکتے ہیں۔ ایپ کے ذریعے حکام کو شکایات کا جواب دینا اور مسائل کو مؤثر طریقے سے حل کرنا آسان ہو گا۔
کویت میونسپلٹی کے تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر محمد السندن نے اس ایپ کے فوائد پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس ایپ کا مقصد میونسپل سروسز کو مزید ہموار بنانا اور شہریوں کی شکایات کا فوری حل فراہم کرنا ہے۔ شکایات کو ان کی شدت کے مطابق 4 سے 72 گھنٹوں کے اندر حل کیا جاتا ہے۔ صارفین ایپ پر خلاف ورزی کی جگہ کی تصاویر اپ لوڈ کرکے اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











