ترکیہ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر آگئی
Important news has come for Pakistanis eager to travel to Turkey
ترکیہ دنیا کے سب سے اہم سیاحتی مقامات میں سے ایک بن چکا ہے۔ یہ ملک سیاحوں کو اپنے تاریخی مقامات، شاندار ریزورٹس اور مختلف تفریحی سرگرمیوں کا شاندار امتزاج پیش کرتا ہے۔
پاکستان میں ترکیہ کا وزٹ ویزا حاصل کرنے کے لیے درخواستیں اناطولیہ ویزا ایپلیکیشن سینٹرز میں جمع کرائی جاتی ہیں، جو مختلف شہروں میں واقع ہیں۔ ترک سفارت خانہ براہ راست درخواستیں وصول نہیں کرتا، اس لیے شہریوں کو اس سینٹرز کے ذریعے ہی ویزا کی درخواست دینی ہوتی ہے۔
ویزا کی درخواست کے لیے ضروری دستاویزات
ترکیہ کے وزٹ ویزا کے لیے درخواست دینے والے افراد کو چند اہم دستاویزات جمع کرانی ضروری ہوتی ہیں۔ ان میں بینک اسٹیٹمنٹ، ہیلتھ انشورنس، پاسپورٹ کی تصاویر، فنگر پرنٹس، واپسی ٹکٹ، ہوٹل ریزرویشن اور دیگر دستاویزات شامل ہیں۔ درخواست گزار کو ان تمام دستاویزات کو مکمل کرکے سینٹرز میں جمع کرانا ہوتا ہے۔
پاکستان میں ترکی وزٹ ویزا فیس
پاکستان میں ترکیہ کے وزٹ ویزا کے لیے درخواست دینے والوں کو فیس کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی حالیہ شرح مبادلہ کے مطابق ویزا فیس پاکستانی روپے میں نقد ادا کی جاتی ہے۔ پاکستان سے ترکی وزٹ ویزا کے سنگل انٹری کے لیے 60 ڈالر فیس ہے، جبکہ ملٹی پل انٹری کے لیے 190 ڈالر ادا کرنے پڑتے ہیں۔
اس کے علاوہ، اناطولیہ ویزا ایپلیکیشن سینٹر بھی اپنی سروس فیس وصول کرتا ہے، جو آپ کی درخواست کے زمرے پر منحصر ہوتی ہے۔ وی آئی پی درخواست کے لیے 65 ڈالر اور 80 ڈالر تک فیس چارج کی جاتی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










