بھارت میں پولیس اہل کار درندے بن گئے، ہراسانی کی شکار خاتون ڈاکٹر نے خودکشی کرلی
Police officers in India have become beasts, a female doctor who was harassed committed suicide
بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع سَتارا میں سرکاری اسپتال کی پولیس اہل کاروں کی مبینہ ہراسانی کی شکار سرکاری ڈاکٹر نے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
بھارتی میڈیا سے آنے والی خبروں کے مطابق لیڈی ڈاکٹر نے اپنی ہتھیلی پر ایک نوٹ لکھ کر ایک پولیس افسر پر الزام عائد کرتے ہوئے لکھا کہ وہ 5 ماہ سے اسے جنسی زیادتی اور ہراسانی کا نشانہ بنا رہا تھا۔
خاتون کی ہتھیلی پر لکھے گئے نوٹ کے مطاقب پولیس افسر گوپال نے اس دورانیے میں کئی مرتبہ اس کی آبروریزی کی۔انھوں ںے ایک اور شخص پرشانت بانکر پر ذہنی اذیت دینے کا الزام لگایا۔
واقعے کے بعد پولیس افسر کو معطل کردیا گیا دونوں ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جب کہ خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرد خانے منتقل کردیاگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون ڈاکٹر کے کزن نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ لیڈی ڈاکٹر پر طویل عرصے سے پولیس کا دباؤ تھا اور اسے غلط پوسٹ مارٹم رپورٹس تیار کرنے پر مجبور کیا جا رہا تھا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










