روس امریکی دباؤ میں نہیں آئے گا، پیوٹن کا سخت مؤقف
روس امریکی دباؤ میں نہیں آئے گا، پیوٹن کا سخت مؤقف
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس کسی بھی صورت امریکا کے دباؤ میں نہیں آئے گا۔
امریکا کی جانب سے نئی معاشی پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد ردِعمل دیتے ہوئے پیوٹن نے کہا کہ روس اپنی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ امریکی اقدامات غیر دوستانہ ہیں اور ان سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید متاثر ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ نئی پابندیاں ملکی معیشت پر کچھ دباؤ ڈال سکتی ہیں، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ روس اپنے فیصلے بیرونی دباؤ میں آ کر نہیں کرے گا۔
واضح رہے کہ امریکا نے حال ہی میں روس کی دو بڑی تیل کمپنیوں، روزنیفٹ اور لک آئل، پر پابندیاں لگائی ہیں، امریکا کا مؤقف ہے کہ یہ اقدامات روس کو یوکرین جنگ ختم کرنے پر آمادہ کرنے کے لیے کیے گئے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










