ہفتہ، 25-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/05/02هـ (24-10-2025م)

ٹرمپ کا وینزویلا کے خلاف فوجی کارروائی کا عندیہ

24 اکتوبر, 2025 09:01

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے خلاف جلد زمینی کارروائی کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا منشیات اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کے لیے تیار ہے۔

وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وینزویلا کی حکومت کے رویے اور خطے میں منشیات کی سرگرمیوں پر امریکا کو شدید تحفظات ہیں، جو ہمارے ملک میں منشیات پہنچا رہے ہیں، ان کے خلاف براہِ راست کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سمندری راستوں سے منشیات کی ترسیل روکنے کے لیے امریکی بحریہ کو متحرک کیا جا رہا ہے۔ تاہم، انہوں نے اس بات کی تردید کی کہ وینزویلا کے قریب بی ون بمبار طیارے تعینات کیے گئے ہیں۔

ٹرمپ نے کولمبیا کو منشیات کی پیداوار کا مرکز اور میکسیکو کو ڈرگ کارٹیلز کے زیرِ اثر قرار دیا، جبکہ الزام عائد کیا کہ چین فینٹانائل اسمگلنگ کے لیے وینزویلا کو بطور راستہ استعمال کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چینی صدر سے آئندہ ملاقات مثبت نتائج لائے گی۔

روس پر نئی پابندیوں سے متعلق سوال کے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ روس کو چھ ماہ بعد ان پابندیوں کے اثرات واضح طور پر محسوس ہوں گے۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اسرائیل مغربی کنارے سے متعلق کوئی یکطرفہ فیصلہ نہیں کرے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔