جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں پر حماس برہم، عالمی برادری سے اسرائیل پر دباؤ بڑھانے کا مطالبہ
جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں پر حماس برہم، عالمی برادری سے اسرائیل پر دباؤ بڑھانے کا مطالبہ
غزہ: فلسطینی تنظیم حماس نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل پر جنگ بندی معاہدے کی پاسداری یقینی بنانے کے لیے دباؤ ڈالے، کیونکہ اسرائیلی افواج کی جانب سے معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں۔
حماس کے ترجمان حازم قاسم نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل نے جنگ بندی کے بعد بھی کارروائیاں بند نہیں کیں، اور اب تک 90 فلسطینی شہری شہید ہوچکے ہیں۔
انہوں نے الزام لگایا کہ اسرائیلی حکام رفح بارڈر بند کرکے امدادی سامان کی ترسیل میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں امن معاہدے پر عملدرآمد کے لیے مصر، قطر اور ترکیہ نے واضح ضمانتیں دی ہیں جبکہ امریکا نے بھی ان یقین دہانیوں کی تصدیق کی ہے۔
حماس نے مقبوضہ مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کے امریکی مؤقف کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا۔
حازم قاسم نے کہا کہ حماس امن معاہدے کے پہلے مرحلے کے تحت متعدد اسرائیلی یرغمالیوں اور لاشوں کی واپسی مکمل کرچکی ہے، اور تنظیم امن کے قیام اور اس کے تسلسل کے لیے سنجیدگی سے کوشاں ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









